حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا فجر کی نماز سے قبل فجر کی دو سنتیں ادا کرنا...
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا فجر کی نماز سے قبل فجر کی دو سنتیں ادا کرنا افضل ہے اور ان کا بہت بڑا اجر ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو رکعتیں (سنتیں) دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہیں۔“ (مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، رقم: 725)
(2).... مذکورہ حدیث سے مسواک کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کتنے اہتمام کے ساتھ مسواک کیا کرتے تھے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرمجھے اپنی امت یا (فرمایا) لوگوں کے مشقت میں پڑ جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں یقیناً انہیں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ (بخاري، کتاب الجمعة، رقم: 887۔ مسلم، رقم: 252)
معلوم ہوا ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے کہ ہر نماز سے پہلے مسواک ضرور کرے۔ اور سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب کی رضا کا ذریعہ ہے۔ “ (بخاري، کتاب الصیام، رقم: 1934۔ سنن نسائي، کتاب الطهارۃ، رقم: 5)

مسند اسحاق بن راھویہ 187