🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث سے آمین بالجہر کا ثبوت ملتا ہے، مقتدی کو...
فوائد:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث سے آمین بالجہر کا ثبوت ملتا ہے، مقتدی کو امام کی آمین سن کر آمین کہنی چاہیے اگرچہ مقتدی کی قرآء ت آگے پیچھے ہی کیوں نہ ہو۔ سنن الکبریٰ بیہقی میں ہے: جناب عطاء بن ابی رباح تابعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اَدْرَکْتُ مِأَتَیْنِ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی الله علیہ وسلم فِی هٰذَا الْمَسْجِدِ یَعْنِیْ مَسْجِدَ الْحَرَامِ اِذَا قَالَ الْاِمَامُ وَلَا الضَّآ لِّیْنَ رَفَعُوْا اَصْوَاتَھُمْ بِا آمِیْنَ۔“ .... ”میں نے دو سو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس مسجد حرام (بیت اللہ) میں پایا کہ جب امام وَلَا الضَّآ لِّیْنَ کہتا تو وہ باآواز بلند آمین کہتے۔“ (السنن الکبریٰ للبیهقی، باب الجہر المأموم بالتأمین 2؍59)
مسند اسحاق بن راھویہ 189