حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : حفص بن عاصم بن عمر رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ’’میں ایک سفر میں...
فوائد:
حفص بن عاصم بن عمر رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”میں ایک سفر میں سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھا۔ انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی، ہم نماز سے فارغ ہوئے اور وہ بھی فارغ ہوئے، انہوں نے نظر اٹھائی تو کچھ لوگ نماز پڑھتے نظر آئے۔ فرمایا: یہ لوگ کیا کررہے ہیں؟ میں نے کہا: نفل پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: اگر مجھے نفلی نماز پڑھنی ہوتی تو میں اپنی فرض نماز ہی پوری کرلیتا۔ بھتیجے! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفروں میں رہا ہوں وفات تک۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں کبھی دو رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھی، پھر میں سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ہم سفر رہا، تو انہوں نے دو رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھی۔ پھر میں سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہم سفر رہا، انہوں نے بھی دو رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھی۔ پھر میں سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا تو انہوں نے بھی دو رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھی۔ ان سب کا اپنی وفات تک یہی عمل رہا۔“ (مسلم، کتاب صلاة المسافرین، رقم: 689۔ سنن ابن ماجة، رقم: 1071)
پہلی حدیث میں ہے: نماز سے پہلے اور فرض نماز کے بعد نفل پڑھنے جائز ہیں، دوسری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں پڑھتے تھے۔ تاہم سفر میں نفل پڑھنے کی رخصت ہے جو پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے۔ جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران سواری پر نفل ادا کرتے تھے۔ سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر خواہ اس کا رخ کسی طرف ہوتا (نفل) نماز پڑھتے تھے لیکن جب فرض نماز پڑھنا چاہتے تو سواری سے اتر جاتے اور قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے۔“ (بخاري، کتاب الصلاة، رقم: 400)

مسند اسحاق بن راھویہ 190