🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5013، من حديث مالك به] تفقه : ➊ سورۃ الاخلاص بڑی فضیلت والی سورۃ ہے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5013، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ سورۃ الاخلاص بڑی فضیلت والی سورۃ ہے کیونکہ اسے ایک تہائی قرآن کے برابر قرار دیا گیا ہے۔
➋ کتاب و سنت سے ثابت شدہ کسی عمل کو چھوٹا سمجھ کر ترک یا اس سے لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے۔
➌ ایک ہی سورۃ ساری رکعات میں دہرائی جا سکتی ہے۔ نیز دیکھئے الموطأ حدیث: 382
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 391