🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 609، من حديث مالك به] تفقه : ➊ مؤذن کے لئے یہ بڑی فضیلت ہے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 609، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ مؤذن کے لئے یہ بڑی فضیلت ہے کہ قیامت کے دن اُس کی آواز سننے والی ہر چیز اس کے حق میں گواہی دے گی۔
➋ اگر ایک ہی حدیث صحیح و حسن سندوں کے ساتھ کسی صحابی سے مرفوعاً اور موقوفاً مروی ہو تو دونوں سندیں صحیح وحسن ہوتی ہیں۔
➌ اکیلے آدمی کے لئے بھی بہتر یہی ہے کہ اذان دے کر نماز پڑھے۔
➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «المؤذنون أطول الناس أعناقًا يوم القيامة۔» قیامت کے دن اذان دینے والوں کی گردنیں سب سے لمبی ہوں گی یعنی ان کی بہت زیادہ عزت ہو گی۔ [ديكهئے صحيح مسلم: 387، دارالسلام: 852]
➎ مؤذن کی آواز جتنی بلند ہو گی اتنا ثواب زیادہ ہو گا۔
➏ مسجد میں بہترین قسم کا لاؤڈ سپیکر نصب کر کے اول وقت اذان دینی چاہئے۔
➐ سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو وقتوں میں آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور بہت کم دعا رد ہوتی ہے: نماز کے لئے اذان کے وقت اور اللہ کے راستے میں صف بندی کے وقت۔ [الموطأ 1/70 ح150، وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 392