🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : عیدین کے دن تکبیریں کہنا مسنون ہے۔ اسی طرح ایام تشریق میں بھی جیسا کہ ارشادِ باری...
فوائد:
عیدین کے دن تکبیریں کہنا مسنون ہے۔ اسی طرح ایام تشریق میں بھی جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَاذْکُرُوا اللّٰهَ فِیْٓ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ﴾ (البقرة:203) .... ”اور گنتی کے چند دنوں میں اللہ کو یاد کرو۔“
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایام معدودات سے مراد ایامِ تشریق ہیں۔ (بخاري، رقم: 969)
تکبیرات کے مختلف الفاظ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہیں۔ سیّدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں یہ لفظ ہیں:
((اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ، اَللّٰه اَکْبَرُ کَبِیْرًا۔)) (سنن کبریٰ بيهقی: 3؍ 316۔ نیل الاوطار: 2؍ 621)
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث میں یہ لفظ ہیں:
((اَللّٰهُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا، اَللّٰهُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا، اَللّٰهُ اَکْبَرُ وَاَجَلُّ اللّٰهُ اَکْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ۔)) (مصنف ابن ابی شیبة: 1؍ 489)
مسند اسحاق بن راھویہ 229