🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ فجر کی دو سنتیں مختصر پڑھنا مسنون ہے۔ مختصر پڑھنے کا...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ فجر کی دو سنتیں مختصر پڑھنا مسنون ہے۔ مختصر پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ قیام وقراء ت اور رکوع وسجود میں اختصار کریں۔ امام مالک رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا حدیث کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ فجر کی سنتوں میں صرف فاتحہ ہی پڑھنی چاہیے۔ لیکن یہ ان کا موقف درست نہیں کیونکہ دوسری صحیح احادیث سے واضح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فاتحہ کے بعد قراء ت فرمایا کرتے تھے۔ جیسا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی سنتوں (میں سے پہلی) میں ﴿قُلْ یَاَیُّهَا الْکَافِرُوْنَ﴾ اور (دوسری میں) ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾ کی قرائت فرمائی۔ (مسلم، کتاب صلاة المسافرین، رقم: 726)
مسند اسحاق بن راھویہ 238