🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز تہجد کے لیے جب اُٹھیں تو مذکورہ بالا دعا پڑھنی...
فوائد:
مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا کہ نماز تہجد کے لیے جب اُٹھیں تو مذکورہ بالا دعا پڑھنی چاہیے۔ یہ بڑی جامع دعا ہے جو ایمان کے اصول اور دین کی اساس اور اسلام کے حقائق پر مشتمل ہے اس میں اللہ ذوالجلال کی حمد وثنا، عبودیت کے اقرار سے توسل کیا گیا ہے۔ مزید برآں اس حدیث میں اللہ رب العزت کے اسماء حسنیٰ ”نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ“، ”قَیِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ“، ”رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ“، ”اَلْحَقٌّ“ اور ”اِٰلٰهَ“ کا بیان ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 241