حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دو آدمی جماعت کروا سکتے ہیں۔ نفل نماز کی جماعت کروانا درست...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا دو آدمی جماعت کروا سکتے ہیں۔ نفل نماز کی جماعت کروانا درست ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا جب دو آدمی جماعت کروا رہے ہوں تو مقتدی امام کی دائیں جانب کھڑا ہوگا۔ معلوم ہوا اگر کوئی آدمی اکیلا نماز شروع کرتا ہے اور بعد میں دوسرا آدمی ساتھ مل جائے تو جماعت کی نیت کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا نماز میں تھوڑی بہت حرکت سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ مذکورہ روایت میں ہے کہ چار رکعتیں پڑھی بعد میں نماز وتر پڑھی۔ لیکن صحیح بخاری میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر آپ علیہ السلام گھر تشریف لائے اور چار رکعت (نماز نفل) پڑھ کر آپ سو گئے۔ پھر اٹھے اور فرمایا: ”(ابھی تک یہ) لڑکا سو رہا ہے“ یا اسی جیسا لفظ فرمایا، پھر آپ (نماز پڑھنے کے لیے) کھڑے ہوگئے اور میں (بھی وضو کرکے) آپ کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ تو آپ نے مجھے دائیں جانب (کھڑا) کرلیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعت پڑھیں، پھر دو پڑھیں اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔ (بخاري، رقم: 117)

مسند اسحاق بن راھویہ 242