حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : سنن بیہقی میں ہے کہ اس صحابیہ کا نام ام محجن رضی اللہ عنہا تھا۔ (سنن کبری...
فوائد:
سنن بیہقی میں ہے کہ اس صحابیہ کا نام ام محجن رضی اللہ عنہا تھا۔ (سنن کبری بیہقی: 4؍ 48)
معلوم ہوا امیر اور سربراہ کو اپنی رعایا کا خیال رکھنا چاہیے، اس سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ تعلق اور تواضع کا اثبات ہوتا ہے۔
دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟“ انہوں نے کہا: آپ دوپہر کو آرام فرما رہے تھے اور آپ روزے سے تھے تو ہمیں یہ بات اچھی نہ لگی کہ آپ کو تکلیف دیں۔ (سنن ابن ماجة، رقم: 1528)
معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے، اس سے چھوٹوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ بڑوں کے آرام کا خیال رکھیں۔ مذکورہ بالا حدیث سے مسجد کی صفائی کی بھی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ اس عمل کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر نماز جنازہ پڑھی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ نیک لوگوں کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہیے۔ معلوم ہوا کہ قبر پر جا کر نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے، لیکن نماز جنازہ کے علاوہ اور کوئی نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ جیسا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساری زمین مسجد ہے سوائے قبرستان اور حمام کے۔“ (سنن ترمذي، رقم: 317)
اور اسی طرح فرمایا: ”قبروں کی طرف رخ کر کے نماز نہ پڑھو۔“ (مسلم، رقم: 317)
اور قبر پر بھی اس طرح جنازہ پڑھنا ہے جس طرح عام پڑھا جاتا ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 243