🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان کی کیفیت ثابت ہوتی ہے۔ سخت بیماری...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان کی کیفیت ثابت ہوتی ہے۔ سخت بیماری میں بھی وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جیسے فرائض سے غافل نہیں رہتے تھے۔ معلوم ہوا مصیبت کے وقت نوحہ کرنا، کپڑے پھاڑنا، بال منڈوانا حرام ہیں۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں دو خصلتیں ہیں اور وہ دونوں کفر ہیں: نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔“ (مسلم،: رقم: 103)
ایک حدیث میں ہے کہ نوحہ کرنے والی جب اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو روز قیامت اسے اس حال میں کھڑا کیا جائے گا کہ اس پر تار کول کا کرتہ اور خارش زدہ زرہ ہوگی۔ (مسلم، رقم: 934)
”لیس منا“ کے الفاظ اس گناہ کی سنگینی پر دلالت کرتے ہیں۔
مسند اسحاق بن راھویہ 258