حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا جس مسلمان کے تین نابالغ بچے فوت ہوجائیں، پھر والدین اس...
فوائد:
مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا جس مسلمان کے تین نابالغ بچے فوت ہوجائیں، پھر والدین اس پر صبر کریں اور اللہ ذوالجلال کی رضا پر راضی رہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے انہیں بھی جنت میں داخل فرمائیں گے۔
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ سیّدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلیم! جس کسی مسلمان کے تین بچے مرجائیں وہ اپنے والدین کو جنت میں لے جائیں گے، ان پر اللہ کی رحمت اور فضل کی وجہ سے۔“ میں نے عرض کیا: اور دو بچے بھی (کیا والدین کو جنت میں لے جائیں گے۔) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بچوں کا بھی یہی حکم ہے۔“ (ادب المفرد، رقم: 149)

مسند اسحاق بن راھویہ 259