🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے زبانی کلامی بیعت لیتے تھے، امیمہ بنت اقیقہؓ کی...
فوائد:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے زبانی کلامی بیعت لیتے تھے، امیمہ بنت اقیقہؓ کی لمبی حدیث میں ہے.... ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول اجازت دیں ہم آپ کے ہاتھ مبارک پر بیعت کریں تو آپ ؐ نے فرمایا: میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔“ (نسائی، کتاب البیعة، باب بیعة النساء:4183) وہ پانچ عورتیں کون تھیں؟ ام سلیم، ام العلاء، ابی سبرہ کی بیٹی، معاذ کی بیوی اور ایک اور عورت تھی۔ معلوم ہوا کسی مصیبت وآفت کے وقت یا کسی کی وفات کے وقت رونا، پیٹنا، چیخنا، چلانا، گریبان پھاڑنا اور بال نوچنا وغیرہ ممنوع ہے۔ احادیث میں ایسا کام کرنے والوں کے لیے سخت وعید موجود ہے۔ لیکن اگر غم کی وجہ سے خود بخود آنسو بہہ نکلیں تو ان کی ممانعت نہیں۔ ممانعت صرف ایسے رونے کی ہے جس میں واویلا ہو۔ جیسا کہ حدیث میں ہے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی کی تدفین کے موقع پر حاضر تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئی ہیں۔ (بخاري، رقم: 1286۔ مسلم، رقم: 928)
مسند اسحاق بن راھویہ 265