حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جنازے میں...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جنازے میں شریک ہونے سے نہیں روکا، البتہ اتباع جنائز سے منع کیا ہے۔ عورت کے لیے جنازے میں شریک ہونے کی رخصت ہے۔ جیسا کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے مسجد میں سیّدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھی۔ (مسلم، کتاب الجنائز، رقم: 973)
شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: خواتین کے لیے نماز جنازہ میں شرکت ثابت تو ہے، لیکن وہ جنازوں کی تدفین کے لیے نہیں چلیں گی۔ کیونکہ اس سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ (فتاویٰ اسلامیة: 2؍ 18)

مسند اسحاق بن راھویہ 270