🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 516، ومسلم 543، من حديث مالك به] تفقه : ➊ صحیح مسلم میں اسی حدیث...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 516، ومسلم 543، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ صحیح مسلم میں اسی حدیث میں آیا ہے کہ (سیدنا) ابوقتادہ الانصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «رأيت النبى صلى الله عليه وسلم يؤم الناس وأمامة بنت أبى العاص وهى بنت زينب بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم عليٰ عاتقه فإذا ركع وضعها وإذا رفع من السجود أعادها۔» میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور امامہ بنت ابی العاص جو کہ آپ کی بیٹی زینب کی بیٹی تھیں کو اپنے کندھے پر اُٹھائے ہوئے تھے پھر جب آپ رکوع کرتے تو اسے (نیچے) رکھ دیتے اور جب سجدوں سے اٹھتے تو اسے دوبارہ اُٹھا لیتے تھے۔ [صحيح مسلم: 42/ 543، دارالسلام: 1213] معلوم ہوا کہ یہ نفل نماز نہیں بلکہ فرض نماز تھی۔
➋ اگر کوئی شرعی عذر ہو تو عمل کثیر سے بھی نماز فاسد نہیں ہوتی۔
➌ فقہ حنفی کا یہ مسئلہ ہے کہ اگر بچے کی حفاظت والا کوئی آدمی موجود ہو تو بچہ اٹھا کر نماز تو ہوجائے گی لیکن مکروہ ہے۔ دیکھئے فتاویٰ عالمگیری [عربي نسخه ج1 ص107] اور (حنفیوں کے نزدیک) کتا اٹھا کر نماز جائز ہے بشرطیکہ کتے کا منہ بندھا ہوا ہو۔ دیکھئے فتاویٰ شامی [عربي نسخه ج1 ص153] !
محمد شریف تقلیدی نے درمختار پر اعتراضات کے جواب میں کتا اٹھا کر نماز پڑھنے کے جائز ہونے پر ایک حدیث سے جو استدلال کیا ہے، اسے نقل کرنے سے قلم کانپ رہا ہے۔ دیکھئے ص21، اور مشتاق علی شاہ دیوبندی کی کتاب ”فقہ حنفی پر اعتراضات کے جواب“ ص309
عرض ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ دیکھئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ”الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول۔‏‏‏‏“
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 398