حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا بیوی اپنے خاوند کو صدقہ دے سکتی ہے۔ لیکن خاوند بیوی بچوں...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا بیوی اپنے خاوند کو صدقہ دے سکتی ہے۔ لیکن خاوند بیوی بچوں پر جو خرچ کرے گا اس کا ثواب تو ملے گا جبکہ وہ صدقہ شمار نہیں ہوگا۔ کیونکہ بیوی بچوں پر خاوند کا خرچ کرنا ان کا حق ہے اور خاوند کا فرض ہے۔ لیکن بیوی کا اپنے خاوند پر خرچ کرنا اس کا حق نہیں ہے۔ معلوم ہوا عورت بھی مرد کی طرح ملکیت کا مستقل حق رکھ سکتی ہے وہ تجارت کے ذریعے سے جیسا کہ سیّدہ خدیجہ کبریٰ رضی اللہ عنہا تھیں اور کوئی بہتر ذریعہ ہو اس کی وجہ سے جیسا کہ سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا ایک ہنر مند خاتون تھیں۔ اور اسی طرح وہ وراثت کی بھی حق دار ہے۔ مولانا نواب صدیق الحسن خان رحمہ اللہ کی بیوی ملکہ اور مالدار خاتون تھی۔ جمہور علماء امام شافعی، امام ابویوسف اور امام محمد رحمہم اللہ کا موقف ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو زکاۃ دے سکتی ہے۔ جبکہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک یہ جائز نہیں۔ (نیل الاوطار: 3؍ 140۔ کتاب الام: 2؍ 69۔ المغنی: 4؍100)
امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا موقف ہے کہ مذکورہ بالا حدیث سے مراد نفلی صدقہ ہے۔ جمہور کا کہنا ہے کہ اگر صدقہ سے مراد فرض زکاۃ نہ ہوتی تو پھر سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے کی کیا ضرورت تھی۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس پر ان الفاظ سے باب باندھا ہے: ”بَابٌ الزَّکَاةُ عَلَی الزَّوْجِ وَالْاِیْتَامِ فِی الْحِجْرِ“.... ”عورت کا خود اپنے شوہر کو یا اپنی زیر تربیت یتیم بچوں کو زکاۃ دینا۔“ لیکن یاد رہے یہ تب ہے جب خاوند یا اس کے زیر کفالت بچے قرآن میں موجود مصارف زکوٰۃ میں آئیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اقارب مستحق لوگوں پر خرچ کرنا زیادہ ثواب ہے۔ بخاری شریف میں ہے: ((اَجْرُ الْقَرَابَةِ وَاَجْرُ الصَّدَقَةِ۔)) (بخاري، رقم: 1466) ”ایک قرابت داری کا اجر اور دوسرا خیرات کرنے کا۔“ (مزید دیکھئے احادیث: 721۔ 722۔ 723۔ 724۔)

مسند اسحاق بن راھویہ 292