🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ زیر کفالت مستحق لوگوں کو زکاۃ دینا جائز ہے۔ لیکن اولاد...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ زیر کفالت مستحق لوگوں کو زکاۃ دینا جائز ہے۔ لیکن اولاد کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اولاد کو کھلانا والدین کی ذمہ داری ہے اور اسی طرح والدین کو اولاد زکاۃ نہیں دے سکتی۔ کیونکہ اولاد کا مال والدین کا ہوتا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے: ((اَنْتَ وَمَالُكَ لِاَبِیْكَ۔)) (صحیح ابن ماجہ، رقم: 1855، 1856) .... ”تم اور تمہارا مال دونوں تمہارے والد کی ملکیت ہیں۔“
معلوم ہوا والدین کو زکاۃ دینا یا والدین کا اولاد کو زکاۃ دینا ایسا ہی ہے جیسے اپنے نفس کو زکاۃ دینا ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 298