حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ حج زندگی میں ایک مرتبہ صاحب استطاعت پر فرض ہے۔ جیسا...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ حج زندگی میں ایک مرتبہ صاحب استطاعت پر فرض ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ لِلّٰهِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًا﴾ (آل عمران: 97).... ”اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو اس کی طرف راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے۔“
کثرت سوال سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے منع فرمایا کہ ایسا نہ ہو کہ کسی کے سوال کرنے سے مسلمانوں کے لیے وہ چیزیں حرام ہو جائیں جو سکوت کی وجہ سے جائز تھیں یا پھر مشکل میں پھنس جائیں جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے گائے کے متعلق کثرت سے سوال کرنے کی وجہ سے اپنے آپ کو مصیبت میں مبتلا کر لیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿لَا تَسْئَلُوْا عَنْ اَشْیَآءَ اِنْ تُبْدَلَکُمْ تَسُؤْکُمْ﴾ (المائدة: 101).... ”ایسی چیزوں کے متعلق سوال نہ کرو کہ اگر تمہارے لیے ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں۔“
اسی طرح ایسے سوال کرنا جن کا وجود ہی نہیں، محض فرضی صورتیں ہیں یا ابھی تک وجود میں نہیں آئیں، سلف صالحین اسے سخت ناپسند فرماتے تھے۔ مثلاً بعض رائے پرستوں نے سوال پیدا کیا کہ اگر کتے نے بکری سے جفتی کی اور بچہ مشترک پیدا ہوا تو حلال ہے یا حرام؟ پھر خود ہی جواب دیا کہ دیکھنا چاہیے گوشت اور گھاس سامنے رکھ کر، اگر گھاس کھاتا ہے تو حلال ہے گوشت کھاتا ہے تو حرام۔ اگر دونوں کھائے تو اس کو مارا جائے، اگر بھونکنے لگے تو کتے کے حکم میں ہے ورنہ بکری کے اگر دونوں آوازیں کرتا ہو تو ذبح کیا جائے، اگر اوجھری نکلے تو کھایا جائے ورنہ نہیں۔
ان لوگوں کو محض سوال پیدا کرنے اور ان کا جواب گھڑنے سے غرض تھی، یہ نہیں کہ کہیں ایسا ہوا بھی ہے یا ہو سکتا بھی ہے، بتائیے کتے اور بکری کی جفتی سے پیدا ہونے والا جانور کہاں پایا جاتا ہے؟ اور اسی طرح علماء کو پھنسانے اور نیچا دکھانے کے لیے سوال کرنا بھی جائز نہیں ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 299