حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کثرت سے سوال کرنے سے بچنا چاہیے، کیونکہ گزشتہ لوگ کثرت سوال...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کثرت سے سوال کرنے سے بچنا چاہیے، کیونکہ گزشتہ لوگ کثرت سوال اور انبیاء علیہم السلام کے بتائے ہوئے احکامات سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ جیسا کہ بنی اسرائیل کو گائے ذبح کرنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے بے کار اور لغو سوالات کر کے اپنے آپ کو مشکل میں پھنسا دیا۔ (دیکھئے سورۂ بقرہ آیت نمبر 67۔71) مذکورہ بالا حدیث میں ہے جس چیز کا میں تمہیں حکم دوں تو بقدر استطاعت اس پر عمل کرو۔
اس فرمان مبارک میں ان گنت احکامات کو سمو دیا گیا ہے جن پر انسان بقدر استطاعت عمل پیرا ہو سکتا ہے۔ جیسے فریضہ نماز ہے، اب اس میں قوت نفس کا تعلق یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کھڑا ہو کر نماز ادا نہیں کر سکتا تو بیٹھ کر ادا کر لے، اگر بیٹھ کر بھی نہیں تو لیٹ کر۔
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے جس چیز سے روکا گیا ہے اس سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ اضطراری حالت مستثنیٰ ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ قَدْ فَصَّلَ لَکُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِ﴾ (الانعام: 119) ”اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے محرمات کو تفصیل سے بیان کر دیا مگر جن کی طرف تم لاچار کیے گئے۔“
معلوم ہوا مجبوری اور اضطراری کی حالت میں حرام اشیاء کا بقدر ضرورت استعمال جائز اور حلال ہے۔
حالت اضطراری سے مراد وہ حالت ہے جوا نسانی زندگی کو موت کے قریب پہنچا دے یا کم از کم جس میں انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔ (مزیددیکھئے حدیث وشرح 60)

مسند اسحاق بن راھویہ 300