حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) مذکورہ حدیث کا مطلب یہ ہے اب مکہ فتح ہوچکا ہے، اب مکہ سے ہجرت کرکے...
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث کا مطلب یہ ہے اب مکہ فتح ہوچکا ہے، اب مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ یا کسی اور شہر میں جانا ضروری نہیں، کیونکہ ہجرت تو اس ملک سے یا شہر سے کی جاتی ہے جو دارالکفر ہو، جبکہ مکہ مکرمہ تو دارالاسلام بن چکا ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مذکورہ حدیث کا معنی ہے: ”لَا هِجْرَةَ مِنْ مَّکَّةَ لِاَنَّهَا صَارَتْ دَارُالْاِسْلَامِ۔“.... ”مکہ فتح ہوجانے کے بعد مکہ سے ہجرت کی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ وہ دارالسلام بن گیا ہے۔ “ (ریاض الصالحین، رقم الحدیث:3)
لیکن کوئی بھی دارالکفر ہو اس سے ہجرت کر کے دارالاسلام کی جانب جانا، یہ حکم قیامت تک جاری ہے۔ اور ہجرت کا ثواب بھی ملے گا۔ ان شاء اللہ
جیسا کہ سیّدنا عبداللہ بن سعدی رضی اللہ عنہ سے کہ روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت منقطع نہیں ہوگی جب تک دشمن سے جنگ جاری رہے گی۔“ (سنن نسائي، رقم: 4173۔ سنن کبریٰ بیهقی: 9؍ 17 اسناده صحیح)
(2).... معلوم ہوا کہ مکہ شہر حرمت والا ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ بھی ہے: ﴿وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ () وَطُوْرِ سِیْنِیْنَ () وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْن﴾ (التین: 1-3) .... ”انجیر کی قسم، زیتون کی قسم، طور سینین کی قسم اور اس امن والے شہر کی قسم۔“
جس طرح مکہ معظمہ حرمت والا ہے، اسی طرح مدینہ منورہ بھی حرمت والا ہے، جیسا کہ سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا، میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں۔ “
(3).... معلوم ہوا اذخر گھاس کے علاوہ گھاس کاٹنا بھی جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک قسم کی خاص گھاس ہے جس کو گھروں کی چھتوں اور قبروں کو بند کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اور کانٹے کاٹنا بھی حرام ہے۔
(4).... معلوم ہوا جانور کا شکار کرنا بھی مکہ مکرمہ میں جائز نہیں ہے۔
(5).... معلوم ہوا مکہ مکرمہ میں گری پڑی چیز کو اٹھانا جائز نہیں، صرف وہ اٹھا سکتا ہے جو اعلان وتشہیر کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کا استعمال اٹھانے والے کے لیے جائز نہیں ہے، خواہ کتنا ہی عرصہ کیوں نہ گزر جائے۔ آج کل مکہ مکرمہ میں جگہ بنائی ہوئی ہے جہاں گری ہوئی چیزیں جمع کروا دی جاتی ہیں۔ اگر کوئی گری پڑی چیز ملے تو وہاں جمع کروا دینی چاہیے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 318