حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث میں ہے بیت اللہ کا طواف نماز کی طرح ہے، مثلاً: جس طرح نماز کے...
فوائد:
مذکورہ حدیث میں ہے بیت اللہ کا طواف نماز کی طرح ہے، مثلاً: جس طرح نماز کے لیے وضو کرنا شرط ہے تو طواف کے لیے بھی شرط ہے جیسا کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر بیت اللہ کا طواف کیا۔ (بخاري، رقم: 1641، 1642)
امام احمد، امام مالک، امام شافعی رحمہم اللہ کا یہی موقف ہے۔ (دیکھئے: المغنی: 5؍ 223)
دوران نماز گفتگو کرنا حرام ہے۔ لیکن شریعت نے طواف کرنے والوں کو گفتگو کرنے کی رخصت دی۔ لہٰذا اگر بات کریں تو اچھی کرنی چاہیے وہ بھی بوقت ضرورت نہ کہ زیادہ گفتگو جیسا کہ سنن نسائی میں ہے: ((اَلطَّوَافُ بِالْبَیْتِ صَلَاةٌ فَاَقِلُّوْا مِنَ الْکَلَامِ۔)) .... بیت اللہ کا طواف نماز کی طرح ہے، لہٰذا دورانِ طواف کم سے کم بات کرو۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 329