🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا صفا ومروہ کے درمیان دوڑنا چاہیے۔ اگرچہ اس وقت مشرکین مکہ کو...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا صفا ومروہ کے درمیان دوڑنا چاہیے۔ اگرچہ اس وقت مشرکین مکہ کو دکھلانے کے لیے تھا، اب وہ صورت تو موجود نہیں، لیکن پھر بھی سنت پر عمل کرتے ہوئے اس عمل کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کوئی بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے نہ دوڑ سکے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسا کہ سیّدنا کثیر بن جمہان سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو صفا مروہ کے درمیان عام چال چلتے دیکھا تو کہا: آپ صفا اور مروہ کے درمیان عام چال (کیوں) چل رہے ہیں؟ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر میں دوڑوں تو (بھی درست ہے کیونکہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوڑتے دیکھا ہے اور اگر عام چال چلوں تو (بھی درست ہے کہ) میں نے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کو عام چال چلتے بھی دیکھا ہے اور میں بوڑھا آدمی ہوں (اس لیے عام چال چل رہا ہوں۔) (صحیح ابن خزیمة، رقم: 277)
مسند اسحاق بن راھویہ 335