حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : ایک دوسری حدیث میں ہے، سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول...
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے، سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَنْکِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا یُنْکَحْ)) (مسلم، کتاب النکاح، رقم: 1409۔ سنن ابي داود، رقم: 1841) .... ”محرم اپنا نکاح کرے نہ کسی دوسرے کا۔“
سیّدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو وہم ہوگیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ (صحیح ابوداود، رقم: 1628)
کیونکہ جب نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہوا، اس وقت سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما چھوٹے تھے اور پھر سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا خود فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مقام سرف میں نکاح کیا تھا اور ہم دونوں حلال تھے۔ (مسلم، رقم: 1411۔ سنن ابي داود، رقم: 1843)
لہٰذا حالت احرام میں شادی کرنا یا کروانا ممنوع ہے جائز نہیں ہے۔ جبکہ پچھنے لگوانا جائز ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 340