حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : 10 ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ پر رمی، قربانی، حجامت اور طواف زیارت ان کو ترتیب سے کرنا...
فوائد:
10 ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ پر رمی، قربانی، حجامت اور طواف زیارت ان کو ترتیب سے کرنا افضل ہے۔ جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے، سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزدلفہ سے منی آنے کے بعد پہلے) جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں، پھر اونٹوں کی طرف تشریف لائے اور انہیں ذبح کیا، (پاس ہی) حجام بیٹھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہاتھ کے اشارے سے سر مونڈنے کا حکم دیا۔ اس نے سر کا دایاں حصہ مونڈ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال نزدیک بیٹھے ہوئے لوگوں میں تقسیم کردیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجام کو سر کا بایاں حصہ مونڈنے کا حکم دیا۔ پھر پوچھا: ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟ (وہ حاضر ہوئے تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان کو عنایت فرما دئیے۔ (مسلم، کتاب الحج، باب بیان ان السنة یوم النحر ان یرمی ثم .... الخ)
لیکن اگر ترتیب نہ بھی رہے یا آگے پیچھے ہوجائے یعنی قربانی پہلے کرلی، پھر کنکریاں ماریں یا حجامت پہلے، قربانی بعد میں تو یہ بھی جائز ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 344