حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 185، و مسلم 235، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اس حدیث میں وضو...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 185، و مسلم 235، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اس حدیث میں وضو کا طریقہ تفصیل سے مذکور ہے لیکن بعض امور کا ذکر نہیں مثلاً سر کے مسح کے بعد کانوں کا مسح کرنا چاہئے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو شہادت والی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالتے (اور ان کے ساتھ دونوں کانوں کے) اندرونی حصوں کا مسح کرتے اور انگوٹھوں کے ساتھ باہر والے حصے پر مسح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 1/18 ح173، وسنده صحيح]
◄ یاد رہے کہ سر اور کانوں کے مسح کے بعد اُلٹے ہاتھوں کے ساتھ گردن کے مسح کا کوئی ثبوت کسی حدیث میں نہیں ہے۔
➋ اعضائے وضو کو دو دو دفعہ دھونا اور ایک ایک دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري 157، 158] بعض اعضاء کو دو دفعہ اور بعض کو تین دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري 186]
➌ بہتر یہ ہے کہ درج بالا حدیث کی روشنی میں ایک ہی چلو سے منہ اور ناک میں پانی ڈالا جائے اور اگر منہ میں علیحدہ اور ناک میں علیحدہ چلو سے پانی ڈالا جائے تو بھی جائز ہے۔ دیکھئے [التاريخ الكبير لابن ابي خيثمه ص588 ح1410، وسنده حسن]
➍ وضو میں ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا بھی ثابت ہے۔ دیکھئے [سنن ابي داود 142، وسنده حسن]
➎ مزید تفصیل کے لئے دیکھئے میری کتاب [مختصر صحيح نمازِ نبوي ص5 8]
➏ وضو میں داڑھی کا خلال کرنا بھی ثابت ہے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 31 وقال: ”هذا حديث صحيح“ و سنده حسن]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 401