🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : معلوم ہوا عمرہ میں تلبیہ طواف شروع کرنے سے قبل بند کردینا چاہیے۔ جامع ترمذی میں ہے...
فوائد:
معلوم ہوا عمرہ میں تلبیہ طواف شروع کرنے سے قبل بند کردینا چاہیے۔ جامع ترمذی میں ہے سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ((کَانَ یُمْسِكُ عَنِ التَّلْبِیَّةِ فِی العمرة اِذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ۔)) (سنن ترمذي، ابواب الحج، باب ما جاء متی تقطع التلبیة فی العمرة:919) ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرتے ہی تلبیہ کہنا بند کردیتے۔“
مسند اسحاق بن راھویہ 365