🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا وادی محصب (یہ مکہ اور منی کے درمیان میدان ہے)۔ میںٹھہرنا...
فوائد:
مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا وادی محصب (یہ مکہ اور منی کے درمیان میدان ہے)۔ میںٹھہرنا مناسک حج میں سے نہیں ہے۔
جیسا کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میدان ابطح میں ٹھہرنا کوئی سنت نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں صرف اس لیے ٹھہرتے تھے کہ (وہاں سے) روانگی میں آپ کے لیے آسانی تھی۔ (مسلم، کتاب الحج، رقم: 1311۔ ترمذی، رقم: 923)
لیکن جمہور علماء کا موقف ہے کہ وادی محصب میں ٹھہرنا باعث فضیلت ہے۔ جیسا کہ حضرت نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بطحاء میں ذرا دیر سے سوتے، پھر مکہ میں داخل ہوتے او رکہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ (سنن ابي داود، کتاب المناسك، رقم: 2012)
مسند اسحاق بن راھویہ 369