🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : رمل کندھے ہلاتے ہوئے ہلکی ہلکی دوڑ لگانے کو کہتے ہیں۔ سات ہجری میں جب رسول اللہ...
فوائد:
رمل کندھے ہلاتے ہوئے ہلکی ہلکی دوڑ لگانے کو کہتے ہیں۔ سات ہجری میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو مشرکوں نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہیں اور ان کے ساتھ ایسے لوگ ہیں جنہیں یثرب (یعنی مدینہ) کے بخار نے کمزور کردیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنے کا حکم دیا اور دونوں یمانی رکنوں کے درمیان حسب معمول چلنے کا حکم دیا۔ تو سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ موقف تھا کہ وہ ایک سبب کی وجہ سے رمل تھا نہ کہ یہ سنت موکدہ ہے، اس لیے انہوں نے فرمایا کہ لوگوں نے جھوٹ بولا یا غلط بات کہی ہے۔ لیکن سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کا فتویٰ یہ تھا کہ اگرچہ اب وہ صورت تو نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ((لَا نَدَعُ شَیْئًا کُنَّا نَفْعَلُهٗ عَلٰی عَهْدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ)) (سنن ابي داود، رقم: 1887۔ سنن ابن ماجة، رقم: 2952) ”ہم کسی ایسی چیز کو نہیں چھوڑیں گے جسے ہم عہد رسالت میں کیا کرتے تھے۔“
معلوم ہوا طواف میں رمل کرنا مشروع ہے۔ اگر یہ منسوخ ہونا ہوتا تو فتح مکہ کے بعد منسوخ ہوجاتا۔
مسند اسحاق بن راھویہ 385