حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1) معلوم ہوا سواری پر بیت اللہ شریف کا طواف کرنا جائز ہے۔ (2).... معلوم ہوا کہ...
فوائد:
(1) معلوم ہوا سواری پر بیت اللہ شریف کا طواف کرنا جائز ہے۔
(2).... معلوم ہوا کہ طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنی چاہیے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهِيْمَ مُصَلًّی﴾ (البقرة:125) .... ”تم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز مقرر کرلو۔“
اور ان دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد پہلی میں ﴿قُلْ یَاَیُّهَا الْکٰفِرُوْنَ﴾ اور دوسری رکعت میں ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾ پڑھنا مسنون ہے۔ (سنن ترمذي، ابواب الحج، باب جاء ما یقرأ فی رکعتی الطواف)
یہ بھی معلوم ہوا کہ مقام ابراہیم کی دو رکعتوں کے بعد زمزم پینا مسنون ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ نے حجۃ النبی میں نقل فرمایا ہے کہ مقام ابراہیم میں دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے کنوئیں کی طرف گئے اور اس سے پانی پیا، اور کچھ پانی سر پر بھی ڈالا۔ (حجة النبی للالبانی، ص:58)

مسند اسحاق بن راھویہ 392