حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے گھرانے اور آپ کا اللہ ذوالجلال کی عبادت...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے گھرانے اور آپ کا اللہ ذوالجلال کی عبادت کرنے کے شوق کا اثبات ہوتا ہے۔ معلوم ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ کو عبادت اور ذکر الٰہی سے خاص شغف تھا، یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ اپنے اہل وعیال سے لاپرواہ نہیں ہوتے تھے کہ خود تو عبادت کی، لیکن اہل وعیال کا پتہ ہی نہیں جیسے آج کل صورت حال ہے کہ باپ کا تعلق حزب اللہ سے ہے اور بیٹے کا تعلق حزب الشیطان سے ہے۔ ارشاد باری ہے: ﴿وَاْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا﴾ (طٰهٰ: 132).... ”اپنے گھرانے کے لوگوں کو نماز کی تاکید کر اور خود بھی اس پر جمارہ۔“ مذکورہ حدیث میں کھجوروں کی تقسیم کا ذکر ہے۔
جس سے مقصود یہ ہے کہ عہد نبوی میں معاشی حالات انتہائی تنگ تھے۔ لیکن اس کے باوجود صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دین اسلام پر قائم رہے، اگر تنگی تھی تو انہوں نے صبر کیا اور فراخی ملی تو اللہ ذوالجلال کا شکر کیا، یعنی ہر حال میں خوش رہے۔
معلوم ہوا تین روزے مہینے میں جس وقت چاہیے رکھ لیں، مہینے کے شروع میں یا درمیان یا آخر میں لیکن افضل ایام بیض کے روزے ہیں۔ یہ وہ تین روزے ہیں جن کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو وصیت کی تھی، بعض روایات میں ہے: ”میں مہینے کے آخر میں رکھ لیتا ہوں۔“ اور لفظ آخِرُ شَهْرِی کے منقول ہیں۔ جبکہ مذکورہ بالا روایت میں أَجْرُ شَهْرِی کے لفظ منقول ہیں۔

مسند اسحاق بن راھویہ 397