حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔(1) قیام اللیل: نبی...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
(1) قیام اللیل: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ ذوالجلال نے اس نماز کی ترغیب دی ہے۔ فرمایا: ﴿وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا﴾ (الاسراء: 79).... ”اور رات کے کچھ حصے میں نماز تہجد ادا کر، یہ تیرے لیے ایک نفل عمل ہے۔ یقین ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود پر کھڑا کرے گا۔“
اور مومنوں کی صفات کا اللہ ذوالجلال نے بیان فرمایا ہے: ﴿تَتَجَافٰی جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ﴾ (السجدۃ: 16) دوسری جگہ فرمایا: ﴿کَانُوْا قَلِیْلًا مِنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ﴾ (الذاریات: 17) .... ”رات کو کم ہی سویا کرتے تھے۔“
(2) محرم کا روزہ: ایک دوسری حدیث میں ہے کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوم عاشوراء (یعنی دس محرم) کے روزے کی بابت سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یُکَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِیَةَ)) (مسلم، رقم: 1162).... ”یہ گذشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔“
مذکورہ بالاحدیث میں ہے کہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ، اس سے محرم کی فضیلت وعظمت ثابت ہوتی ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے بیت اللہ، ناقۃ اللہ میں اللہ ذوالجلال کی طرف نسبت ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 411