حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا مال کو قبضے میں لینے سے پہلے اس کی بیع جائز نہیں...
فوائد:
مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا مال کو قبضے میں لینے سے پہلے اس کی بیع جائز نہیں ہے۔ اگر قبضے میں ہو تو کسی وقت بھی آگے فروخت کرسکتا ہے، اسی طرح گوداموں میں پڑے مال کو فروخت کرنا کہ جس پر گاہک لگتے رہتے ہیں جبکہ کوئی بھی خریدار مال وہاں سے نہیں اٹھاتا، جبکہ بسا اوقات بتائی گئی چیز بھی وہاں کم ہوتی ہے اور اس کا نقصان آخر میں خریدنے والے کو ہوتا ہے۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو قیاس کیا، وہ ان احادیث کا علم نہ ہونے کی وجہ سے تھا۔ حالانکہ احادیث میں موجود ہے کہ کوئی بھی چیز قبضے میں لینے سے پہلے فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔ جیسا کہ سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے سودے کو اُسی جگہ بیچنے سے منع فرمایا ہے، جہاں اسے خریدا جاتا، حتی کہ اسے اپنے گھروں کی طرف لے جائیں۔ (صحیح ابوداود، رقم: 2988)
سیّدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ جب تم کوئی چیز خریدو تو اسے قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرو۔ (مسند احمد: 3؍ 403)

مسند اسحاق بن راھویہ 456