🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا انسان کو حریص اور لالچی نہیں ہونا چاہیے کہ لوگوں کے مال...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا انسان کو حریص اور لالچی نہیں ہونا چاہیے کہ لوگوں کے مال کے بارے میں حرص اور لالچ رکھے۔ نہ لوگوں کے مال کا لالچ دل میں رکھنا چاہیے اور نہ ہی زبان سے مانگنا چاہیے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَّمَنْ یُّوقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُوْلٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ (الحشر: 9) .... ”اور جو اپنے نفس کے بخل اور حرص سے بچا لیا گیا، وہی کامیاب ہیں۔“ لیکن جب بغیر محنت ومشقت اور حرص وطمع کے مال مل جائے تو وہ قبول کر لینا چاہیے کیونکہ اللہ ذوالجلال نے اس کے لیے رزق کے اسباب پیدا کیے ہیں اور اس کو اللہ ذوالجلال کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 492