حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کسی شخص کے بارے میں قطعی جنتی کا حکم لگانا جائز نہیں۔...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کسی شخص کے بارے میں قطعی جنتی کا حکم لگانا جائز نہیں۔ سوائے ان کے جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ اس کے علاوہ کسی کے متعلق حسن ظن کرنا تو درست ہے لیکن قطعی جنتی ہونے کا حکم نہیں لگایا جا سکتا۔ یہ بھی معلوم ہوا کرپشن کبیرہ گناہ ہے ایسا گناہ جو جہنم میں لے جانے کا سبب بن جائے گا۔
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے خیبر کے روز اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک شخص وفات پا گیا، لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو“، اس سے لوگوں کے چہرے فق ہوگئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی نے اللہ کی راہ میں سوتے ہوئے خیانت (یا چوری) کی ہے“۔ ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو ہمیں اس میں ایسے مونگے ملے جو یہودی لوگ استعمال کرتے تھے۔ ان کی قیمت دو درہم بھی نہ تھی۔ (سنن ابي داود، رقم: 2710) معلوم ہوا سرکاری خزانے کی قلیل چوری بھی عام کثیر چوری سے زیادہ سنگین ہے، لہٰذا آج سرکاری مال کو مالِ مفت سمجھ کر کرپشن کرنے والوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 523