🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو پیش گوئی فرمائی وہ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو پیش گوئی فرمائی وہ سچ ثابت ہوئی۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا عورتیں عورتوں کی امامت کروا سکتی ہیں، لیکن عورت مردوں کی امامت نہیں کروا سکتی۔ کیونکہ شریعت اسلامیہ میں عورت کو مردوں کی امام بنانے کا کہیں ثبوت نہیں اور اللہ ذوالجلال نے مردوں کو عورتوں پر فضیلت دی ہے اور عورتیں دین وعقل کے لحاظ سے بھی ناقص ہیں۔ امام ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: عورت کا مردوں کی امامت کرانا جائز نہیں۔ (المحلی بالاثار: 3؍ 135) معلوم ہوا عورت اذان نہیں دے سکتی اس لیے تو انھوں نے ایک مؤذن مرد مقرر کیا تھا نہ کہ خود اذان دیا کرتی تھیں۔
مسند اسحاق بن راھویہ 530