حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1).... مذکورہ روایت سے معلوم ہوا اچھی صفات والوں سے محبت کرنا مستحب ہے۔ (2).... بنو تمیم...
فوائد:
(1).... مذکورہ روایت سے معلوم ہوا اچھی صفات والوں سے محبت کرنا مستحب ہے۔
(2).... بنو تمیم عرب قبائل میں سے ایک معزز قبیلہ تھا۔ اور اس قبیلے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا قبیلہ اس لیے فرمایا کیونکہ ان کا نسب نامہ مضر تک پہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جاتا ہے۔ تمیم بن مرہ بن ادبن طانحہ بن الیاس بن مضر اور بنو تمیم کی عورت کو اولادِ اسماعیل علیہ السلام سے اس لیے کہا، کیونکہ بنوتمیم کا نسب نامہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام سے ملتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ معزز خاندان کے افراد کا عزت واحترام بھی کرنا چاہیے بشرطیکہ وہ اچھے لوگ ہوں، اگر وہ نیک نہیں، تو ان کی عزت کرنا جائز نہیں ہے۔
جیسا کہ موجودہ معاشرے میں ہے کہ فلاں آدمی کا تعلق سید خاندان سے ہے، یہ سید ہے، اس کا احترام کرنا چاہیے صورتحال یہ ہوتی ہے کہ وہ آدمی شریعت کا نہ پابند ہوتا ہے اور نہ اس میں اعلیٰ انسانوں جیسی صفتیں ہوتی ہیں، تو ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرنی چاہیے۔ جیسا کہ سیدنا نوح علیہ السلام کے بیٹے کے واقعہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے، سیدنا نوح علیہ السلام نے فرمایا: اے اللہ! ﴿اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ﴾ (ہود: 45).... ”میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے۔“
اللہ ذوالجلال نے فرمایا: ﴿یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ﴾ (ہود: 46).... ”اے نوح! وہ تیرے گھرانے سے نہیں ہے، اس کے کام ہی ناشائستہ ہیں۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 555