حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : (1).... اللہ نے جو انسانوں میں اچھی صفات رکھی ہیں وہ اسلام میں بھی صفاتِ خیر باقی...
فوائد:
(1).... اللہ نے جو انسانوں میں اچھی صفات رکھی ہیں وہ اسلام میں بھی صفاتِ خیر باقی رہتی ہیں۔
(2).... مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ جو لوگ عہدہ ومنصب کی خواہش نہیں رکھتے اگر ایسے لوگوں کو عہدہ دے دیا جائے تو وہ لوگ عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے کیونکہ ان میں خاص استعداد وصلاحیتیں ہوں گی اور ان کے ساتھ اللہ ذوالجلال کی مدد بھی ہوگی۔
جیسا کہ سیدنا ابوسعید عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبدالرحمن بن سمرہ! تو خود حکومت کے کسی منصب کا سوال نہ کرنا، اس لیے کہ یہ منصب اگر تجھے بغیر سوال کیے مل گیا تو اس پر (اللہ کی طرف سے) تیری مدد ہوگی اور اگر یہ تجھے سوال کرنے سے ملے گا تو یہ تیرے سپرد کردیا جائے گا۔ (یعنی اللہ کی مدد شامل حال نہیں ہوگی) (بخاري، کتاب الایمان والنذور، رقم: 6722۔ مسلم، رقم: 1652)
(3).... دو چہرے سے مراد ہر جماعت کو خوش کرتا ہے، ایک کے پاس آیا تو یہ باور کروایا کہ میں تیرا خیر خواہ ہوں اور دوسرے کے پاس گیا تو ان کے ساتھ اس طرح گفتگو کرتا ہے گویا کہ اسی کا ہمدرد ہے، گویا کہ فریق اول سے جو بات کی وہ اس منہ سے کی اور دوسرے فریق کے ساتھ دوسرا منہ لے کر بات کی اور بات میں دوغلا پن اختیار کیا۔ ایسے شخص کے ایک ہی چہرے کو دو چہرے قرار دیا گیا، کیونکہ غیرت مند آدمی اپنی زبان سے جب ایک بات کہہ دیتا ہے تو اس کے خلاف دوسری بات اسی زبان سے کہتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہے، جبکہ بے ضمیر اور بے غیرت آدمی ایک زبان سے دو چہروں کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے قیامت کے دن اس حرکت بد کی سزا یہ ہوگی کہ ایسے لوگوں کی دوزبانیں ہوں گی جیسا کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس کے دنیا میں دو چہرے ہوں گے (جو آدمی دورخا ہوا) قیامت کے دن اس کی دو زبانیں آگ کی ہوں گی۔ (سنن ابي داود، رقم: 4873۔ سلسلةصحیحة، رقم: 892)

مسند اسحاق بن راھویہ 556