🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2013، ومسلم 738، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اس حدیث سے صاف ثابت...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2013، ومسلم 738، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ اس حدیث سے صاف ثابت ہے کہ رمضان میں تراویح کی نماز گیارہ رکعتیں ہے اور یہی نماز غیر رمضان میں تہجد کہلاتی ہے۔ اس حدیث سے درج ذیل علماء نے تراویح مسئلہ ثابت کیا ہے:
◄ بخاری [صحيح بخاري مع عمدة القاري ج11 ص128 ح2013]
◄ بیہقی [2/495، 496]
◄ زیلعی [نصب الرايه 2/153،]
◄ ابن حجر العسقلانی [الدرايه 1/203]
◄ عینی [عمدة القاري 11/128]
◄ سیوطی [الحاوي للفتاوي 1/348] اور ابن ہمام [فتح القدير 1/467]
◄ ابوالعباس أحمد بن ابراہیم القرطبی (متوفی 656ھ) فرماتے ہیں: اور اکثر علماء نے کہا ہے کہ گیارہ رکعات پڑھنی چاہئیں، انہوں نے اس (مسئلے) میں عائشہ (رضی اللہ عنہا) کی حدیث سابق سے استدلال کیا ہے۔ [المفهم لما أشكل من تلخيص كتاب مسلم ج2 ص390]
➋ مزید تفصیل کے لیے دیکھئے میری کتاب ”تعداد رکعاتِ قیام رمضان کا تحقیقی جائزہ“ اور الموطا احادیث ِ سابقہ: 36، 417
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 417