🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اطاعت رسول ثابت ہوتی ہے کہ اپنی جان...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اطاعت رسول ثابت ہوتی ہے کہ اپنی جان دے دی لیکن باغیوں کے سامنے جھکے نہیں۔ سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس فوج بھی موجود تھی لیکن اپنے آپ کو شہید کروا لیا۔ وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں خون ریزی نہ ہو اور دوسرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عہد لیا تھا۔ معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو پیش گوئی فرمائی تھی، وہ اسی طرح پوری ہوئی، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا۔
سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے غلام ابوسہلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ سرگوشی کررہے تھے جبکہ سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا رنگ متغیر ہو رہا تھا، جب محاصرے کا دن ہوا تو ہم نے سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا ہم (ان سے) لڑائی نہ کریں؟ سیّدناعثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نہ لڑو، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک وعدہ لیا تھا، میں خود کو اس کا پابند بنا رہا ہوں۔ “
مسند اسحاق بن راھویہ 568