🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج والی رات مختلف انبیاء علیہم السلام سے آسمانوں پر...
فوائد:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج والی رات مختلف انبیاء علیہم السلام سے آسمانوں پر ملاقات کی۔ سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات دوسرے آسمان پر ہوئی۔ (مسلم،کتاب الایمان، باب الاسراء برسول الله، رقم: 162)
بخاری شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((رَاَیْتُ عِیْسٰی رَجُلًا مَرْبُوْعًا مَرْبُوْعَ الْخَلْقِ اِلَی الْحُمْرَةِ وَالْبَیَاضِ فِی سَبْط الرَّأْسِ۔)) (بخاري، کتاب بدء الخلق، رقم: 3239) .... ”میں نے سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا درمیانہ قد، میانہ جسم، رنگ سرخ اور سفید، سر کے بال سیدھے تھے۔“
سیّدنا موسیٰ علیہ السلام سے چھٹے آسمان پر ملاقات ہوئی۔ (بخاری: 3887)
نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْلَةً اُسْرِیَ بِیْ رَأَیْتُ مُوْسٰی وَاِذَا هُوَ رَجُلٌ ضَرْبُ رَجُلٍ کَاَنَّهٗ مِنْ رِجَالِ شَنُوْئَةِ۔)) (بخاري، کتاب الانبیاء، رقم: 3394۔ 3396) ”معراج کی رات میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ دبلے پتلے اور سیدھے بالوں والے آدمی تھے جیسا کہ قبیلہ شنوء ہ کے آدمی ہوتے ہیں۔“
ساتویں آسمان پر سیّدنا ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی۔ (بخاري، کتاب المناقب، رقم: 3887)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَاَنَا اَشْبَهُ وُلُدِ اِبْرَاهِیْمَ بِهِ۔)) (بخاري، رقم: 3384)
مسند اسحاق بن راھویہ 588