حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا بیوی کو اپنے خاوند کی ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔ اور ناشکری...
فوائد:
مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوا بیوی کو اپنے خاوند کی ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔ اور ناشکری کس طرح کرتی ہے اس کی وضاحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا حدیث میں خود کی ہے۔ صحیح بخاری میں ہے سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی یا عید الفطر میں عید گاہ تشریف لے گئے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کرو، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم کو دیکھا ہے۔“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ایسا کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم بہت زیادہ لعن طعن اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔ “ (بخاري، کتاب الحیض: 304)

مسند اسحاق بن راھویہ 609