🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ احادیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بیوہ کی عدت چار ماہ دس دن ہے۔ لیکن...
فوائد:
مذکورہ احادیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بیوہ کی عدت چار ماہ دس دن ہے۔ لیکن اگر وہ عورت حاملہ ہو تو وضع حمل ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَاُوْلَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ (الطلاق:4) .... ”اور حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل ہے۔“
جمہور علماء بیوہ حاملہ کے لیے اسی عدت کے قائل ہیں۔ لیکن چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جن میں سیّدنا ابوسنابل رضی اللہ عنہ بھی ہیں، کہتے ہیں: دونوں میں سے بعد والی عدت پوری کی جائے یعنی اگر حاملہ بیوہ عورت چار ماہ دس دن سے پہلے حمل وضع ہوجائے تو ایسی عورت کو چار ماہ دس دن مکمل کرنے چاہئیں، لیکن اگر چار ماہ دس دن ہوجانے پر وضع حمل نہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہوگی۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سلف کے درمیان پہلے تو بیوہ کی عدت میں اختلاف تھا، لیکن بعد میں اتفاق ہوگیا کہ اس کی عدت وضع حمل ہی ہے۔ (اعلام الموقعین: 2؍86)
مسند اسحاق بن راھویہ 617