حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا طلاق بائن یعنی تیسری طلاق دینے کے بعد عورت کو خرچ اور...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا طلاق بائن یعنی تیسری طلاق دینے کے بعد عورت کو خرچ اور رہائش دینے کا مرد حق دار نہیں ہوتا۔ امام احمد اور امام اسحاق ; اسی کے قائل ہیں۔ جمہور علماء نے کہا ہے کہ اس کے لیے خرچہ نہیں، البتہ رہائش واجب ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کے لیے رہائش اور خرچہ دونوں واجب ہیں۔ (فتح الباري: 10؍ 602۔ نیل الاوطار: 4؍ 404)
امام احمد رحمہ اللہ کا قول ہی راجح ہے۔ سعودی مستقل فتویٰ کمیٹی کا بھی یہی فتویٰ ہے۔ (دیکھئے: فتاویٰ اللجنة الدائمة للبحوث العلمیة والافتاء: 20؍ 227)
سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ موقف تھا کہ طلاق بائنہ کے بعد بھی مرد کے ذمے رہائش اور خرچ ہے۔ اور سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بھی یہ ہی موقف تھا۔ (دیکھئے: حدیث نمبر: 694)
اور ان کی دلیل سورۂ طلاق کی آیت نمبر 1 ﴿لَا تُخْرِجُوْهُنَّ مِنْ بُیُوتِهِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُبَیِّنَةٍ﴾ جب سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تک بات پہنچی تو انہوں نے کہا کہ اس آیت کی وضاحت آیت کے اس حصے سے ہوتی ہے: ﴿لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا﴾ مزید دیکھئے شرح حدیث نمبر: 698۔
لیکن اگر عورت حاملہ ہے تب خرچ مرد پر لازمی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَاِِنْ کُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَیْهِنَّ حَتّٰی یَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ (الطلاق:6) ”اگر وہ حمل سے ہوں تو بچہ پیدا ہونے تک انہیں خرچ دیتے رہو۔“

مسند اسحاق بن راھویہ 623