🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 357، ومسلم 82/336 بعد ح819، من حديث مالك به] تفقه : ➊ چاشت کی نماز...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 357، ومسلم 82/336 بعد ح819، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ چاشت کی نماز مسنون ہے۔
➋ نہانے کے دوران میں ضروری باتیں کرنا جائز ہے۔ وضو کرتے ہوئے بھی ضروری بات کی جاسکتی ہے جیسا کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري ح206]
➌ اگر کوئی مسلمان عورت کسی کافر کو حالت جنگ میں امان دے دے تو اسے تسلیم کیا جائے گا اور اس کافر کی حفاظت کی جائے گی بشرطیکہ مسلمانوں کا امیر اس امان کی تائید وتوثیق کر دے۔ جمہور علماء کے نزدیک عورت کی امان جائز ہے اور یہ مسلمانوں کے امیر کی تائید و توثیق سے مشروط نہیں ہے بلکہ اس کے بغیر بھی جائز ہے۔ واللہ اعلم
➍ لوگوں سے پردے میں غسل کرنا چاہئے۔
➎ آنے والے کو خوش آمدید کہنا مسنون ہے۔
➏ ابن ہسبیرہ کون تھا؟ اس میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ جعدہ بن ہسبیرہ تھا۔ واللہ اعلم
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 421