🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ قاضی کو چاہیے کہ ہر قسم کے شکوک وشبہات کا ازالہ...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ قاضی کو چاہیے کہ ہر قسم کے شکوک وشبہات کا ازالہ کرلے اور جب یقین ہوجائے تو اس کے بعد فیصلہ کرے۔ بخاری شریف میں ہے ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ نے اقرار کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ موڑ لیا، لیکن وہ آدمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس رخ کی طرف مڑ گیا جدھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ مبارک پھیر لیا تھا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے زنا کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اپنا رخ پھیر لیا۔ اس طرح اس شخص نے چار مرتبہ سامنے آکر اقرار کیا، یوں اس نے جب اپنے آپ پر چار مرتبہ گواہیاں دے دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پاس بلایا اور پوچھا: ”کیا تو پاگل ہے؟“ وہ بولا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”کیا تو شادی شدہ ہے؟“ اس نے کہا: ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور رجم کردو۔“ (بخاري، رقم: 5271۔ مسلم، رقم: 1691)
مسند اسحاق بن راھویہ 653