حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے کلونجی کے فائدے ثابت ہوتے ہیں کہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے کلونجی کے فائدے ثابت ہوتے ہیں کہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے کیونکہ موت کا وقت تو مقرر ہے، اگرچہ انسان ہزاروں دوائیاں استعمال کر لے، لیکن موت کا وقت مقرر ہے دوائیاں موت کو ٹال نہیں سکیں گی۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِِذَا جَاءَ اَجَلُهَا﴾ (المنافقون: 11).... ”اور جب کسی کا مقررہ وقت آجاتا ہے، پھر اسے اللہ تعالیٰ ہرگز مہلت نہیں دیتا۔“
کلونجی کے بہت زیادہ فوائد حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے ”زاد المعاد“ میں بیان کیے ہیں۔ لہٰذا کلونجی کو اپنے کھانوں میں اور اس کے علاوہ بھی استعمال کرنا چاہیے۔ اہل طب نے لکھا ہے کہ کلونجی سانس کی تکلیف، زکام، فالج، لقوہ، درد شقیقہ اور شوگر کے علاج میں بڑی مفید ہ، اگر کسی کو باؤلا کتا کاٹ لے تو کلونجی لگاتار اس کو استعمال کروائی جائے تو زہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔

مسند اسحاق بن راھویہ 667