🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث میں مومنوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ اگر مومن بیمار ہو جائے تو...
فوائد:
مذکورہ حدیث میں مومنوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ اگر مومن بیمار ہو جائے تو اس کے عوض اللہ ذوالجلال اس کو جہنم کی آگ سے بچا لے گا۔ اللہ ذوالجلال سے تکلیف مانگنی نہیں چاہیے، لیکن اگر تکلیف آئے تو بشاشت سے صبر کرنا چاہیے۔ اور عافیت کی دعا بھی کرتے رہنا چاہیے۔
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی آیا، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سے) سوال ”کیا تجھے (کبھی) بخار ہوا؟ اس نے کہا: بخار کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جلد اور گوشت کے درمیان گرمی (پیدا ہو جانا)“ اس نے کہا: نہیں (کبھی ایسا نہیں ہوا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ تجھے صداع یعنی (سر میں درد) ہوا ہے“؟ اس نے کہا: صداع کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ہوا ہے جو سر میں گھس جاتی ہے اور رگوں پر ضرب لگاتی ہے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ (ایسا کبھی نہیں ہوا) راوی کہتے ہیں کہ جب وہ شخص وہاں سے کھڑا ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جس کو یہ پسند ہو کہ دوزخ والوں میں سے کسی شخص کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ اس شخص کو دیکھ لے۔“ (ادب المفرد للبخاري، رقم: 495) شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس کو حسن صحیح کہا ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 671