🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 382، ومسلم 272/512، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اگر نمازی کے سامنے اس...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 382، ومسلم 272/512، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ اگر نمازی کے سامنے اس کی بیوی یا محرمات میں سے کوئی ہو تو نماز ہوجاتی ہے۔
➋ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مکہ یا مدینہ میں آدمی نماز پڑھ رہا ہوتا ہے اور سامنے کسی صف میں عورتیں نماز پڑھ رہی ہوتی ہیں یا کوئی عورت گزر جاتی ہے تو قولِ راجح میں ایسی حالت میں نماز ہو جاتی ہے، اعادے کی ضرورت نہیں ہے۔ دیکھئے حدیث [البخاري: 510 ومسلم 507]
➌ اندھیرے میں نماز پڑھنا جائز ہے بلکہ اگر اس سے خشوع و خضوع حاصل ہو تو اندھیرے میں نماز پڑھنا بہتر ہے۔
➍ اگر شوہر شہوت کے بغیر اپنی بیوی کو چھوئے تو اس کا وضو نہیں ٹوٹتا۔ یاد رہے کہ قولِ راجح میں شہوت کے ساتھ ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ حکم بن عتیبہ اور حماد بن ابی سلیمان نے کہا: جب چھوئے تو اس پر وضو ہے۔ [ابن ابي شيبه 1/46 ح508 وسنده صحيح] نیز دیکھئے [الموطأ رواية يحييٰ 1/43 ح93]
➎ صحابۂ کرام کا ابتدائی دور انتہائی غربت اور تنگ دستی کا دور تھا۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے خزانے کھول دیئے۔ والحمدللہ
➏ میاں بیوی کے آپس میں تعلقات انتہائی نرمی، شفقت اور محبت والے ہونے چاہئیں۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 423