حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : معلوم ہوا کہ اکابرین کے ہاتھوں کو احتراماً چومنا درست ہے جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ...
فوائد:
معلوم ہوا کہ اکابرین کے ہاتھوں کو احتراماً چومنا درست ہے جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک کستوری سے بھی زیادہ خوشبو دار تھا۔ سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی۔ پھر آپ اپنے گھر کی طرف گئے۔ میں بھی آپ کے ساتھ گیا، سامنے سے کچھ بچے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر ایک کے رخسار پر ہاتھ پھیرا، اور میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس کی ٹھنڈک اور خوشبو یوں محسوس کی جیسے آپ نے عطار کے ڈبہ سے ہاتھ باہر نکالا ہو۔ (سنن ترمذي، ابواب المناقب، رقم: 6347)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی چہیتی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں جاتے یا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی پیشانی پر بوسہ دیتے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بوسہ دیتیں تھیں۔

مسند اسحاق بن راھویہ 686