🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے...
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے۔ لیکن مردوں کے لیے حرام ہے۔“ (طبرانی کبیر، رقم: 5125 اسناده صحیح)
معلوم ہوا کہ عورتیں سونا پہن سکتی ہیں، لیکن مردوں کے لیے یہ حرام ہے۔ مجبوری کے طور پر سونے کے دانت یا ناک لگوائی جا سکتی ہے، جیسا کہ عبدالرحمن بن طرفہ نے بیان کیا کہ معرکہ کلاب میں میرے دادا عرفجہ بن اسعد کی ناک کٹ گئی تھی تو انہوں نے چاندی کی بنوائی مگر اس میں بو پڑ گئی، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے سونے کی ناک بنوالی۔ (سنن ابي داود، رقم: 4232) امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یہ باب باندھا ہے۔ (باب ماجاء فی ربط الاسنان بالذہب) دانتوں کو سونے سے بندھوانا بھی جائز ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ 699